قبولہ، عارف والا میں 17 سالہ خواجہ سرا سے اجتماعی زیادتی

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواجہ سرا خاتون سمن ایک تقریب سے واپس آرہی تھی۔

عارف والا کے علاقے قبولہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فیصل چوک کے قریب بدمعاشوں کے گروہ نے 17 سالہ خواجہ سرا کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواجہ سرا خاتون سمن ایک تقریب سے واپس آرہی تھی۔ ملزم اسے زبردستی کھیتوں میں لے گئےاور زیادتی کی۔

واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے قبولہ پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان ابوبکر، علی رضا اور اویس کو گرفتار کرلیا۔ خواجہ سرا خاتون سمن کی شکایت پر ملزمان کے خلاف اجتماعی زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او طارق ولایت نے اس موقع پر کہا کہ خواجہ سراؤں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواجہ سراؤں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ سراؤں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں
آپ کی رائے

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔