عارف والا: ناجائز تعلقات کے شبہ میں بھائی نے بہن کو قتل کردیا
بھائی نے ساتھی کے ساتھ مل کر بہن کو مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کے شبہ میں قتل کیا۔
عارف والا کے نواحی گاؤں 339 ای بی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بھائی نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں مبینہ طور پر اپنی ہی بہن کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 25 سالہ رخسانہ بی بی جو کہ تین بچوں کی ماں تھی گھر پر تھی کہ اس کا بھائی ابو سفیان اس سے ملنے آیا اور مبینہ طور پر اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
ایس ایچ او انسپکٹر عاشق عابد مہر نے بتایا کہ بھائی نے ساتھی کے ساتھ مل کر بہن کو مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کے شبہ میں قتل کیا۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تاہم پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تھانہ صدر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ کیس کے تمام پہلوؤں سے پردہ اٹھانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔