چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساہیوال کے وفد کی کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید سے ملاقات
کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے تمام مسائل کے حل کیساتھ وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی.
ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساہیوال کے وفد نے کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید سے دکانوں کی نیلامی کے مسئلے پر ملاقات کی. وفد میں صدر شیخ عظمت سلیم اور سنئیر نائب صدر چوہدری ناصر حمید سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے.
سینئر نائب صدر ناصر حمید چوہدری نے کمشنر ساہیوال سے عارف والا میں میونسپل کمیٹی کی سرکاری دوکانوں کی نیلامی کو فوری طور پر روکنے اور جائز کرایہ جات بڑھانے کا مطالبہ کیا.
ناصر حمید چوہدری نے کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا کہ تاجر برادری اور مزدور طبقہ پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ہے، سرکاری دوکانوں میں سینکڑوں لوگ اپنے بچوں کا روزگار کما رہے ہیں. نیلامی کی وجہ سے تاجر برادری اور چھوٹے دکان داروں کی پریشانی میں اضافہ نہ کیا جائے بلکہ دوکانوں کے مناسب کرایے بڑھائے جائیں.
کمشنر شعیب اقبال سید نے اس مسئلے کا فوری حل نکالنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ میونسپل کمیٹی کے کرایہ داران سے زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی. ملاقات میں تاجروں اور چیمبر کے مسائل اور ان کے تدراک کے بارے میں کمشنر ساہیوال سے مشاورت کی گئی. کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے تمام مسائل کے حل کیساتھ وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی.