ساہیوال پریس کلب کے انتخابات مکمل، ڈیموکریٹک گروپ کامیاب
سید طمطراق محاسن شاہی ساہیوال پریس کلب کے سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے۔
ساہیوال پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2025 مکمل ہو گئے ہیں جس میں ڈیموکریٹک گروپ نے کامیابی حاصل کر لی ہے.
تفصیلات کے مطابق ساہیوال پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2025 میں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پولنگ 31 دسمبر 2024 کو کی گئی جس میں کل 106 ووٹ پڑے۔ جیتنے والے امیدواران اور ان کے عہدے درج ذیل ہیں۔
1۔ صدر حافظ وحید احمد اور محمد نعیم شیخ (دوبارہ مقابلہ ہوگا)
2۔ سینئر نائب صدر سید طمطراق محاسن شاہی
3۔ نائب صدر میاں وسیم ریاض
4۔ نائب صدر جاوید شوکت
5۔ جنرل سیکرٹری نوید غنی چوہدری
6.جوائنٹ سیکرٹری محمد رمضان
7. فنانس سیکرٹری راؤ محمد عتیق
واضح رہے کہ عہدہ صدر کے امیدواران کے ووٹ برابر ہونے کے باعث الیکشن دوبارہ ہوگا جس کی تاریخ اور شیڈول بعد میں دیا جائے گا.