اوکاڑہ یونیورسٹی میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے زیر اہتمام موک ایکسرسائز کا انعقاد
مشق کے دوران محکمہ انسداد دہشت گردی اور سول ڈیفنس کے جوانوں نے عملی تربیت کا مظاہرہ کیا.
اوکاڑہ یونیورسٹی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے زیر اہتمام ایک موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا تاکہ ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کی تیاری اور اداروں کے بروقت رسپانس کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس مشق میں محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کے بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت دیگر تمام متعلقہ ایمرجنسی محکموں نے حصہ لیا اور بروقت ردعمل دیا۔
مشق کے دوران محکمہ انسداد دہشت گردی اور سول ڈیفنس کے جوانوں نے عملی تربیت کا مظاہرہ کیا، جس میں ممکنہ خطرناک حالات سے نمٹنے کے لیے جدید طریقہ کار اور مہارتیں دکھائی گئیں۔ اس سرگرمی کا بنیادی مقصد ایمرجنسی حالات میں اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور بروقت کارروائی کو بہتر بنانا تھا تاکہ عوام کی قیمتی جانوں اور املاک کو محفوظ رکھا جا سکے۔
یہ موک ایکسرسائز نہ صرف اداروں کی استعداد کار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوئی بلکہ اس نے عوام میں تحفظ کے احساس کو بھی مضبوط کیا۔ اس طرح کی تربیتی سرگرمیاں وقت کی ضرورت ہیں اور مستقبل میں بھی ان کا انعقاد جاری رہنا چاہیے۔