لاہور: قیدی نمبر 804 کی نمبر پلیٹ لگانے پر ایک نوجوان کے خلاف مقدمہ درج
تھانہ ڈیفنس پولیس کے مطابق شہری کے خلاف مقدمہ وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔
لاہور میں گاڑی پر آئی کے 804 لکھی جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر ایک نوجوان کے خلاف ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ ڈیفنس پولیس کے مطابق شہری کے خلاف مقدمہ وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔
شہری نے گاڑی کی پچھلی نمبر پلیٹ پر آئی کے 804 لکھا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق دانستہ طور پر یہ نمبر پلیٹ لگانے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل میں قیدی نمبر 804 الاٹ کیا گیا ہے اور ان کے سپورٹرز اس نمبر کی مختلف صورتوں میں تشہیر کرتے رہتے ہیں.