ڈپٹی ہیڈ آف مشن یورپی یونین فلپ اولیور گراس کا ہڑپہ میوزیم ساہیوال کا دورہ
کیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو نے ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں ہڑپہ تہذیب کے پس منظر اور یہاں سے دریافت ہونے والی اشیاء بارے تفصیلی بتایا۔
ڈپٹی ہیڈ آف مشن یورپی یونین فلپ اولیور گراس نے ہڑپہ میوزیم ساہیوال کا دورہ کیا اورمیوزیم میں رکھے گئے نوادرات دیکھے اور 5 ہزار سال پرانی تہذیب کے کھنڈرات کا مشاہدہ کیا۔
کیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو نے ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں ہڑپہ تہذیب کے پس منظر اور یہاں سے دریافت ہونے والی اشیاء بارے تفصیلی بتایا۔
انہوں نے میوزیم کی تاریخ، اس کی دیکھ بھال، بحالی اور تحفظ کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی کی کوششوں کے بارے میں بھی بتایا۔
منسٹر کونصلر ڈپٹی ہیڈ آف مشن یورپی یونین فلپ اولیور گراس نے ان تاریخی اشیاء کی دیکھ بھال پر محکمہ آرکیالوجی کی کارکردگی کو سراہا۔