میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں

انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تجاوزات سے گریز کریں.

میونسپل کارپوریشن ساہیوال نے تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے صدر بازار، پاک پتن بازار اور دیپالپور بازار سے عارضی تجاوزات ختم کروا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر / ایڈمنسٹریٹر شعیب اقبال سید کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء اور انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر خضر حیات انجم نے صدر بازار، پاکپتن بازار اور دیپالپور بازار میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں ختم کروا دیا اور تین دوکانوں کو سیل بھی کردیا گیا۔

انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تجاوزات سے گریز کریں تاکہ خریداری کے لئے آنے والے شہریو ں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید متعلقہ خبریں
آپ کی رائے

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔