کیا ایلون مسک وزیرِاعظم اٹلی جارجیا میلونی کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟
انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کے ساتھ ایک اور تصویر وائرل ہو گئی ہے جس پر تبصرے جاری ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں شخصیات کی ملاقات حال ہی میں نیویارک میں ایک ایوارڈ تقریب میں ہوئی. ملاقات میں ایلون مسک نے جارجیا میلونی کی تعریف بھی کی۔
ایلون مسک نے جارجیا میلونی کو اٹلانٹک کونسل گلوبل سٹیزن ایوارڈ دیتے ہوئے کہا کہ کسی ایسے شخص کو یہ اعزاز پیش کرنا اعزاز کی بات ہے جو اندر سے باہر سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ جارجیا میلونی مستند، ایماندار اور سچی ہیں. یہ ہمیشہ سیاست دانوں کے بارے میں نہیں کہا جا سکتا۔
اٹلانٹک کونسل کے مطابق جارجیا میلونی کو یورپی یونین کی بھرپور حمایت اور اٹلی کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے لیے 190 سے زیادہ دیگر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ نیویارک میں موجود ہیں۔
بعد ازاں جارجیا میلونی نے ایلون مسک کا شکریہ ادا کیا ۔ اس ملاقات کی اب ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین نے اپنا ردِعمل دیا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ردِعمل پر ایلون مسک نے جواب دیا ہے کہ ہم ڈیٹنگ نہیں کر رہے۔