ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈی سی ساہیوال نے کالج چوک کے ڈیزائن کو چیک کیا اور اسے بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پسپ پروگرام کے تحت جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا .

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے گول چکر کا دورہ کیا۔ انہوں نے گول چکر اور جناح چوک میں محکمہ سوئی گیس کی کھدائی کی گئی سڑکوں کی بحالی کا جامع پلان بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ انہیں جلد بحال کیا جائے۔

ڈی سی ساہیوال نے کالج چوک کے ڈیزائن کو چیک کیا اور اسے بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمپری ہنسو چوک کی ری ماڈلنگ کو چیک کیا اور امید ظاہر کی کہ سڑک کو 22 فٹ سے 54 فٹ کشادہ کرنے سے ٹریفک کے مسائل حل ہونگے اور چوک کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے کام کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور کوالٹی ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ بعدازاں انہوں نے بچھائے جانے والے کنڈوٹس کا بھی معائنہ کیا اور وہاں جاری کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور اسے فروری تک ہر صورت مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ منصوبہ کو فنکشنل کرکے اس کے ثمرات جلد ازجلد عوام تک پہنچائے جا سکیں۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بتایا کہ ساوتھ زون کا سیوریج سسٹم کو فروری کے آخر تک مکمل کر کے مارچ میں فنکشنل کردیا جائے گا جبکہ نارتھ زون کو اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو مکمل کرنے کی ٹائم لائن جون 2026 ہے جسے جون 2025 میں مکمل کر کے سیوریج سسٹم سے کنیکٹ کر کے فنکشنل کردیا جائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی سٹریٹ اور کالج روڈ پر جاری کام کو بھی فروری 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں
آپ کی رائے

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔