کمشنر ساہیوال نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ہدایت کر دی

وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے شہر میں نصب بجلی اور ٹیلی فون کے تمام پولز سے لٹکی ہوئی غیر ضروری تاروں، بینرز اور رسیوں کو فوری اتارنے کی ہدایت کردی.

شہر میں خوبصورتی کے لئے ضروری ہے کہ کارپوریشن کا عملہ ساتھ ساتھ صفائی کا عمل بھی جاری رکھے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن خالد محمود گیلانی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

انہوں نے کالج روڈ پر جاری سیوریج لائن ڈالنے کے کام کی سست روی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم ہوسکیں۔

کمشنر شعیب اقبال سید نے بھٹہ چوک میں خراب سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ پسپ وہاں نیا پائپ ڈال سکے۔

اجلاس میں سٹی مینجر علی خان نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی مشینری کے لئے شیڈز کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے اور 35 شیڈز تعمیر ہوچکے ہیں جن کی فنشنگ جاری ہے۔

کمشنر شعیب اقبال سید نے چینی کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے وسائل میں اضافہ کرے تاکہ شہر میں سیوریج پائپ ڈالنے اور سڑکوں کی بحالی کا کام جلد مکمل ہو۔

مزید متعلقہ خبریں
آپ کی رائے

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔