عدالتی حکم کے باوجود زرتاج گل کا نام ای سی ایل میں شامل
ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تھا
پاکستان تحریکِ انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود نام سفری پابندی کی فہرست سے نہیں نکالا گیا. عدالت سے کہوں کی کہ توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
زرتاج گل کی توہین عدالت اور اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔
ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے تھے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنما اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے غیر اعلانیہ پابندیوں کی زد میں ہیں اور ماتحت ادارے خلاف آئین اقدامات پر مجبور ہیں.