میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کر کے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی، چوہدری زاہد اقبال

چوہدری زاہد اقبال نے مزید بتایا کہ درخواست دہندہ نے غلط بیانی سے کام لیا ہے.

سابق ایم این اے و چیئرمین ضلع کونسل ساہیوال چوہدری زاہد اقبال نے گزشتہ روز اپنے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر پر مؤقف دیتے ہوئے مذمت کی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ درخواست دہندہ نے سراسر کذب بیانی سے کام لیتے ہوئے جھوٹا پراپیگنڈہ کیا تاکہ بلیک میل اور بدنام کرکے اپنی خواہش کے مطابق مقصد حاصل کر سکے۔

انہوں نے بتایا کہ درخوست دہندہ کے بھائی سے رقبہ خرید کر تہہ شدہ شرائط کے مطابق رقم بھی ادا کی گئی. بعد ازاں فروخت کنندہ اپنے معاہدے سے مکر گیا اور معاہدہ نئے سرے سے کر کے مزید رقم کا مطالبہ کرنے لگا اور رقبہ کا قبضہ دینے سے بھی انکاری ہوگیا۔

جس کے خلاف بجائے کسی زور زبردستی یا پولیس کا سہارا لیکر قبضہ لینے کی کوشش کرنے کے ہم نے معزز عدالت کا سہارا لیا اور معزز عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا. اس کے بعد درخواست دہندہ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا جہاں پر معاملہ زیرِ سماعت ہے۔

چوہدری زاہد اقبال نے مزید بتایا کہ درخواست دہندہ نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے تحریر کیا کہ معاہدہ میرے نام پر ہوا ہے جبکہ معاہدے میں کسی جگہ پر میرا نام موجود نہیں تھا اور نا ہی کسی جگہ پر کوئی ریکارڈ ٹیمپرنگ یا جعلی تحریر کی گئی ہے. جبکہ ہمیشہ سے لین دین خرید و فروخت میری رضامندی سے میراسٹاف کرتا ہے اور ہم آج بھی اس معاہدے پر قائم ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میرے ملک سے باہر ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ہے ہمیشہ عوامی مفاد کی سیاست کی اور ہمیشہ ایمانداری اور اپنے عوام کو زیادہ سے زیادہ مفاد دینے کے لئے کاروباری دلچسپی رکھی۔

جلد وطن واپس آکر جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر،پراپیگنڈہ اور بدنامی پھیلا کر بلیک میل کرنے کی سازش پر معزز عدالت اور متعلقہ اداروں سے رجوع کروں گا جبکہ میرا سٹاف معاملے کی پیروی کر رہا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں
آپ کی رائے

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔