ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود کا دورہ چیچہ وطنی
ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے اے سی آفس میں یادگاری پودا بھی لگایا۔
ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے چیچہ وطنی کا دورہ کیا. وہ اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کے آفس گئے اور اس دوران وہاں آئی خواتین کی شکایات سنیں۔
ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے اے سی آفس میں یادگاری پودا بھی لگایا۔ انہوں نے نو تعمیر شدہ دو رویہ بورے والا روڈ کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی لی ۔
ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کے دورہ کے موقع پر وارڈ میں داخل مریضوں سے علاج معالجے کی دستیاب سہولتوں کے بارے آگاہی بھی لی۔
بعد ازاں وہ اراضی ریکارڈ سنٹر گئے اور اس موقع پر شہریوں سے دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔