ڈاکٹر ہسپتال شیر گڑھ کی جانب سے معذور افراد کے لیےمفت علاج کا اعلان

ابتدائی طبی امداد کیلئے گھر جاکر لیڈی ڈاکٹرمعائنہ وعلاج کیلئے ہوم سروس بھی شروع کردی گئی ہے.

شیر گڑھ (نامہ نگار – ساہیوال اپڈیٹس) ڈاکٹر ہسپتال شیر گڑھ کا اہم اجلاس زیرصدارت ڈاکٹر محمد عبداللہ بھٹی منعقد ہوا جس میں معذور افراد کے مفت علاج کی منظوری دی گئی.

تفصیلات کیمطابق ڈاکٹر ہسپتال شیر گڑھ کا اہم اجلاس زیرصدارت ڈاکٹر محمد عبداللہ بھٹی منعقد ہوا جسمیں راؤ دلشاد علی مینیجر، ڈاکٹر علی حسن رضا، شاہ زیب عباس ڈسپنسر، میڈم قیوم، مس مریم سٹاف نرس، سمیت دیگر مینجمنٹ سٹاف نے شرکت کی.

اجلاس میں غوروخوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر جواد طیب، ڈاکٹر اظہر محمودچوہدری، ڈاکٹر قاضی سلمان لطیف ودیگر ڈاکٹر کمیونٹی کی جانب سے شروع کئے جانے والے جہاد کی تقلید کی جائے گی. آج سے ڈاکٹر ہسپتال شیر گڑھ میں ہر اسپیشلسٹ ڈاکٹر ویل چئیر کے نشان والے قومی شناختی کارڈکے حامل اسپیشل / معذور افراد کو ترجیحی بنیادوں پر بغیر فیس کے مفت چیک کریں گے.

اس کے علاوہ ڈاکٹر فارمیسی سے ادویات پر 15 فیصد ڈسکاؤنٹ جبکہ ڈاکٹر پنجاب لیب سے ٹیسٹ کروانے والوں کو 40 فیصد ڈسکاؤنٹ دی جائے گی. نادرا کی موبائل وین ہفتہ 23 نومبر کو صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ڈاکٹر ہسپتال شیر گڑھ میں معذور افراد کے شناختی کارڈ بنانے کیلئے گھر کی دہلیز پر موجود ہوگی.

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریضوں کو ہستال سے گھر اور گھر سے ہسپتال تک مفت ایمبولینس پک اینڈ ڈراپ بھی دی جائے گی جسکی سروس شروع ہوچکی ہے. چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی زیر نگرانی چلڈرن نرسری کا قیام اور افتتاح عنقریب کیا جائیگا. ابتدائی طبی امداد کیلئے گھر جاکر لیڈی ڈاکٹرمعائنہ وعلاج کیلئے ہوم سروس بھی شروع کردی گئی ہے. ڈاکٹر محمد عبداللہ بھٹی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی عملی خدمت میں ڈاکٹر ہسپتال شیر گڑھ پیش پیش ہے۔

مزید متعلقہ خبریں
آپ کی رائے

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔