مقامی صنعت کاروں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، شیخ عظمت سلیم
انہوں نے یہ بات اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر اور معروف صنعت کار شیخ عظمت سلیم نے کہا ہے کہ مقامی صنعت کاروں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ساہیوال میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام سے خطے میں نئی صنعتوں کے قیام میں مدد ملے گی جس سے بے روزگاری میں بھی کمی واقع ہوگی۔
انہوں نے یہ بات اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کے ممبران نے ڈیموکریٹک اور اپنا گروپ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر وہ تمام ارکان کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے باہمی رابطہ کو مزید بڑھائیں گے۔