وومن پروٹیکشن سنٹر ساہیوال میں تعینات سوشل ویلفیئر آفیسر سمیرا شاہین کا ایک اور اعزاز

سوشل ویلفیئر آفیسر سمیرا شاہین نے عزت افزائی پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود کا شکریہ ادا کیا۔

سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جاوید اختر محمود نے وومن پروٹیکشن سنٹر ساہیوال میں تعینات سوشل ویلفیئر آفیسر سمیرا شاہین کو خصوصی طور پر اپنے دفتر مدعو کیا اور انہیں شاندار پرفارمنس پر خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اس موقع پر جاوید اختر محمود کا کہنا تھا کہ محنتی اور دیانتدار افسران محکمے کی شان ہیں جن پر فخر کیا جانا چاہیے. سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جاوید اختر محمود نے ایم فل کرنے پر بھی انہیں مبارکباد دی۔

اس موقع پر جاوید اختر محمود نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سمیرا شاہین کو محکمے کا اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی فرض شناسی اور دیانتداری دوسرے افسران کے لئے مشعل راہ ہے۔

سوشل ویلفیئر آفیسر سمیرا شاہین نے عزت افزائی پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود کا شکریہ ادا کیا۔

مزید متعلقہ خبریں
آپ کی رائے

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔