ساہیوال ویسٹ اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کا قیام عمل میں آگیا
کمپنی کے بورڈ آف گورنرز کا کمشنر آفس میں پہلا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر شعیب اقبال سید نے کی
ساہیوال ویسٹ اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی ساہیوال شہر میں کوڑا کولیکشن، سینیٹیشن اور پانی کی فراہمی کی خدمات سرانجام دے گی، کمپنی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن ستھرا پنجاب کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
کمپنی کے بورڈ آف گورنرز کا کمشنر آفس میں پہلا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر شعیب اقبال سید نے کی۔ اجلاس میں اجلاس میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر /ڈی جی پی ایچ اے محمد اکرام ملک اور بورڈ ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں کمپنی کے معاملات چلانے کے لئے ذیلی کمیٹیاں قائم کی گئیں اور کمپنی کے رولز، بجٹ اور ٹیرف کی تیاری ان کمیٹیوں کے سپرد کر دی گئیں۔
اس موقع پر کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ کمیٹیاں ٹائم لائن کے مطابق سفارشات پیش کریں تاکہ کمپنی کو جلد فعال کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کے قیام سے ساہیوال کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔
اس موقع پر سی ای او محمد اکرام ملک نے بتایا کہ کمپنی ساہیوال ڈویژن کے تمام میونسپل اداروں سے ویسٹ کولیکشن کے معاہدے کرے گی۔