سفید چھڑی کے عالمی دن کے حوالے سے ساہیوال میں تقریب اور واک

بصارت سے محروم افراد کو سہولیات کی فراہمی اور انکے مسائل کا فوری حل ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ بصارت ساہیوال میں سفید چھڑی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا۔

ہیڈمسٹریس مس نبیہہ ضیاء اور ہیڈمسٹریس گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر مس الوینا نے واک کی قیادت کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن شہباز علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر گورنمنٹ الساہی سپیشل ایجوکیشن سنٹر برائے ایم سی سی محمد عصمت بھٹی تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔

اس موقع پر ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن شہباز علی نے کہا کہ سفید چھڑی کا عالمی دن منانے کا مقصد بصارت سے محروم افراد کو باور کروانا ہے کہ وہ بھی معاشرے کا اہم جز ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس دن کا مقصد عوام میں آگہی پیدا کرنا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کے مسائل اور مشکلات کا احساس کرنا اور انہیں حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ انہیں بھی کارآمد شہری بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کو سہولیات کی فراہمی اور انکے مسائل کا فوری حل ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.