پسپ پروگرام کے تحت مڈھالی روڈ پر سیوریج پائپ ڈالنے کا کام تیزی سے جاری

مڈھالی روڈ پر جاری کام اگست کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – 12 اگست 2023) پسپ پروگرام کے تحت مڈھالی روڈ پر سیوریج پائپ ڈالنے کا کام تیزی سے جاری ہے اور رواں ہفتے 75 پائپ ڈالے گئے جس سے 42 انچ قطر پائپ ڈالنے کا کام 54 فی صد کام مکمل ہو گیا ہے۔

مڈھالی روڈ پر جاری کام اگست کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد سڑک کی کارپیٹنگ کی جائے گی۔ یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی.

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، میونسپل آفیسر غلام عباس، پسپ کے پروگرام کے انفراسٹرکچر انجیئر حمزہ چوہان سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں نیسپاک کے سینئر ریزیڈنٹ انجینئر ملک افتخار احمد نے بتایا کہ شہر میں جاری کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے تاہم ٹھیکیدار وسائل کی کمی کا بہانہ کرکےسست روی کا شکار ہیں جسے انتظامی اقدامات سے ٹھیک کیا جانا چاہیے۔

کمشنر شعیب اقبال سید نے سیوریج لائن کی تنصیب میں اس سست روی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے معاہدے کے مطابق ٹھیکیداروں کو روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے وعدے کے مطابق علامہ اقبال روڈ اور فتح شیر روڈ پر کارپیٹنگ کا کام شروع نہ کرنے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور متعلقہ ٹھیکیداروں کو 5 لاکھ روپے روزانہ جرمانہ کرنے کی ہدایت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.