یونیورسٹی آف ساہیوال اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے مابین ریسرچ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت
مفاہمتی یادداشت سے دونوں اداروں میں تحقیق اور اشتراک کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ طلباء اور فیکلٹی کے ایکسچینج کو آسان بنایا جا سکے گا۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) یونیورسٹی آف ساہیوال اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے مابین ریسرچ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب وائس چانسلر آفس میں منعقد ہوئی۔
یونیورسٹی آف ساہیوال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
اس موقع پر یونیورسٹی آف ساہیوال کے ایڈیشنل رجسٹرار سید غلام علی اصغر، کنٹرولر امتحانات مبشر سعید، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر محمد ایوب، شعبہ کیمسٹری کے ڈاکٹر امین عابد اور شعبہ فزکس کے ڈاکٹر حافظ طارق مسعود بھی موجود تھے۔
وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت سے دونوں اداروں میں تحقیق اور اشتراک کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ طلباء اور فیکلٹی کے ایکسچینج کو آسان بنایا جا سکے گا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ یونیورسٹی آف ساہیوال اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے درمیان یہ تعاون جدید علوم کے تبادلے اور تعلیمی ترقی کو فروغ دینے کی صلاحیت کی وجہ سے انتہائی اہم ہے جسکا بنیادی مقصد تحقیقی اقدامات کے ذریعے سماجی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی مشترکہ مہارت اور وسائل کو بروئے کار لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹنرشپ طلباء اور فیکلٹی ممبران کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔