یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وفد کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
شرکاء نے مقامی لوگوں کو متعدی امراض ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے سلسلے میں ٹریننگ دی۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے لائف سائنسز کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد کی سربراہی میں اوکاڑہ اور پاکپتن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا.
شرکاء نے مقامی لوگوں کو متعدی امراض ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے سلسلے میں ٹریننگ دی۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد کی سربراہی میں اوکاڑہ اور پاک پتن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو مختلف امراض بشمول ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں ٹریننگ دی۔انہوں نے ہیڈ سلیمانکی اور ملک بہاول اور اردگرد کے علاقوں کا دورہ کیا اور قائم فلڈ ریلیف کیمپس میں مقیم افراد سے ملاقات بھی کی.
ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ اکرم نامی شخص نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے اس اقدام کو خوب سراہا اور کہا کہ اس سے ان کی ڈھارس بندھی ہے کہ طلبہ و طالبات ان کی مدد کو پہنچے ہیں۔
متاثرہ لوگوں نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلر اور سٹوڈنٹس کا بھی شکریہ ادا کیا۔