ساہیول: محلہ نور پارک میں لین دین کے تنازع پر دو افراد قتل
38 سالہ شفیق نامی شخص نے لین دین کے تنازع پر دلدار عرف داری قریشی اور تنویر کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا.

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ملک احتشام سے) تھانہ غلہ منڈی ساہیوال کے علاقے محلہ نور پارک میں لین دین کے تنازع پر چھریاں چل گئیں، دو افراد کو قتل کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق ساہیول تھانہ غلہ منڈی کے علاقے محلہ نور پارک گلی نمبر 3 میں لین دین کے تنازع پر چھریاں چل گئیں. 38 سالہ شفیق نامی شخص نے لین دین کے تنازع پر دلدار عرف داری قریشی اور تنویر کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا.
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی اے ڈی شاہین اور انچارج انویسٹی گیشن ملک عباس موقع پر پہنچ گئے. پولیس نے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہے اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لےکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے.