ساہیوال: ٹریفک پولیس نے گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں

کار کی تلاشی پر 3 کلاشنکوف، 2 رائفل، پسٹل، گولیاں اور مرمتی اوزار برآمد کر لئے۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) ٹریفک پولیس نے مشکوک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں جن میں 3 کلاشنکوف، 2 رائفل، پسٹل، گولیاں اور مرمتی اوزار شامل ہیں.

تفصیلات کے مطابق چوک پاکپتن میں ڈیوٹی پر مامور سینئر ٹریفک اسسٹنٹ ملک یٰسین اورٹریفک اسسٹنٹ محمد شعبان نے ایک کار ویگن آر نمبری AKN 837 کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے کار بھگا دی جس پر ٹریفک سینئر اسسٹنٹ ملک یٰسین اورٹریفک اسسٹنٹ محمدشعبان نے اپنی موٹرسائیکل پر گاڑی کا تعاقب کیا۔

ڈرائیور نے کار ون وے پر ڈال دی جس پر سینئر ٹریفک اسسٹنٹ ملک یٰسین اورٹریفک اسسٹنٹ محمد شعبان نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بلبل ہوٹل کے قریب کار کے سامنے موٹرسائیکل لگا کر روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ رش کافائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔

سینئر ٹریفک اسسٹنٹ ملک یٰسین نے گاڑی سے اسلحہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دی جس پر تھانہ غلہ منڈی پولیس بھی آگئی۔ کار کی تلاشی پر 3 کلاشنکوف، 2 رائفل، پسٹل، گولیاں اور مرمتی اوزار برآمد کر لئے۔

ڈی پی او فیصل شہزاد اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید احمد لودھی نے بہادری اورجانفشانی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک سٹاف ملک یٰسین اورمحمدشعبان کو شاباش دی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.