چیچہ وطنی : اوور ہیڈ برج کے سامنے ٹریفک پولیس کا ٹرک ڈرائیور پر مبینہ تشدد

اہلکاروں کے تشدد کے باعث ٹرک ڈرائیور بے ہوش ہوگیا۔

چیچہ وطنی ( ساہیوال اپڈیٹس – 19 اگست 2023 ) اوور ہیڈ برج برج کے نزدیک چیچہ وطنی بورے والا روڈ پر ترایف پولیس اہلکاروں کی جانب سے ٹرک ڈرائیور پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے.

اہلکاروں کے تشدد کے باعث ٹرک ڈرائیور بے ہوش ہوگیا۔ ٹرک ڈرائیور کے دوسرے ساتھی نے ٹرک روڈ کے درمیان کھڑا کرکے روڈ بلاک کردیا۔

روڈ بلاک ہونے کے باعث روڈ کے دونوں اطراف کی ٹریفک معطل ہوگئی۔ ٹریفک بلاک ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ عوام کا رش بڑھتے ہی ٹریفک اہلکار موقع سے رفو چکر ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹریفک بحال کر دی۔ جبکہ ٹرک ڈرائیور کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کردیا گیا۔ ٹرک ڈرائیورز کا موقف ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار مبینہ طور پر فی ڈرائیور 8 ہزار روپے رشوت لے رہے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.