نئی ایکشن مووی ٹائیگر 3 نے پہلے دن دنیا بھر میں 94 کروڑ کا بزنس کرلیا

ٹائیگر تھری میں شاہ رخ خان اور ریتک روشن نے کیمو رول ادا کیا جبکہ عمران ہاشمی ولن کے کردار میں نظر آئے ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے کنگ سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی ایکشن فلم ’ٹائیگر 3‘ نے پہلے دن دنیا بھر سے 94 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے.

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یش راج فلمز (وائے آر ایف) کی پٹھان اور وار طرز کی اس فلم میں سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں.

وائے آر ایف نے فلم کی کمائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق ٹائیگر 3، ٹائیگر فرنچائز کی نئی قسط ہے، جسے دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے. فلم نے پہلے ہی دن بھارت سمیت دنیا بھر میں 94 کروڑ کا بزنس کیا۔

وائے آر ایف نے اپنے اسپائے یونیورس کی نئی فلم سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر جاری کیا، جس کے مطابق ٹائیگر 3 بھارتی سینما کی تاریخ میں دیوالی والے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق نے بھارت سے 52 کروڑ سے زائد اور دنیا بھر سے 42 کروڑ سے زائد کی کمائی کی ، یوں اس کی مجموعی آمدنی 94 کروڑ تک پہنچی ہے۔ فلموں کے کمائی کے تجزیہ کار کے مطابق ٹائیگر 3 سلمان خان کے کرئیر میں پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

تجزیہ کار کے مطابق سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 نے بھارت میں نیٹ 43 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ اس کے قبل اُن کی فلم بھارت نے 42 اعشاریہ 30، پریم رتن دھن پائیو نے 40 اعشاریہ 35، سلطان نے 36 اعشاریہ 54 اور ٹائیگر زندہ ہے نے 34 اعشاریہ 10 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

واضح رہے کہ فلم ٹائیگر تھری میں شاہ رخ خان اور ریتک روشن نے کیمو رول ادا کیا جبکہ عمران ہاشمی ولن کے کردار میں نظر آئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.