ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی سردار مہتاب خان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

چیچہ وطنی (ساہیوال اپڈیٹس – 29 اگست 2023 – ارشد فاروق بٹ ) ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق نے رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کا دورہ کیا.

انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تیمارداری کی اور ان کے لواحقین سے علاج معالجے کی سہولیات بارے دریافت کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔

انہوں نے مریضوں کے ساتھ لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سروس ڈیلوری اور صفائی انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی سردار مہتاب خان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.