دی سٹی سکول ساہیوال میں پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد

پروگرام میں ساہیوال ریجن کے سمارٹ سکولز کے ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور کوارڈینیٹرز نے بھرپور شرکت کی۔

ساہیوال ( ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ ) دی سمارٹ سکول (پراجیکٹ آف سٹی سکول) پنجاب ریجن کی جانب سے دی سٹی سکول ساہیوال میں پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا. پروگرام میں ساہیوال ریجن کے سمارٹ سکولز کے ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور کوارڈینیٹرز نے بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اساتذہ کی ٹریننگ کے سلسلے میں دی سمارٹ سکول نے دی سٹی سکول ساہیوال میں
ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا. سیشن میں نامور ٹرینر John Proctor نے انگلش لینگوئج اینڈ لٹریسی کے بارے میں ٹریننگ دی. جنرل مینجر ٹریننگ علی نعیم نے سکول ڈویلپمنٹ پروگرام کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.