یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سافٹ وئیر ہاؤس "ٹیک سٹیپ” کے زیر اہتمام سیمینار
ڈپٹی ڈائریکٹر سولجر بورڈ ساہیوال کرنل (ر) عدنان ثاقب تقریب کے مہمان خصوصی تھے.

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سافٹ وئیر ہاؤس "ٹیک سٹیپ” کے زیر اہتمام “قوم کی بقاء اور پاک فوج” کے موضوع پر ایک سیمینار اور واک کااہتمام کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سولجر بورڈ ساہیوال کرنل (ر) عدنان ثاقب تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ مہمانان اعزاز ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود آفریدی، ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر احمد حسن اور ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل (ر) عدنان ثاقب نے کہا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کے عہد میں زندہ ہیں اور ہمیں ترقی کے نئے طور طریقوں میں اپنی فوج کی نظریاتی حفاظت کے لیے بہت متحرک رہنا چاہیے تاکہ سوشل میڈیا پر فوج مخالف بیانیے کو روکا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں پوری قوم کے لئے فخر کا باعث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم دفاع ہماری تاریخ کا سنہرا دن ہے جب ہماری پاک افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا۔
اس موقع پرچیف ٹیک سٹیپ ذیشان نبی نے کہا کہ قومیں اپنی شناخت کے ساتھ زندہ اور معتبر رہ سکتی ہیں اور پاک فوج ہماری روایت اور شناخت کی محافظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سلامتی اور بقاء کے ضامن اس ادارے کی خدمات کو ہر سطح پر سراہنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔