گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں سپورٹس کے حوالے سے تقریب

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کھلاڑیوں کے دستوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ساہیوال : کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ کھیلیں کسی بھی قوم کے نوجوانوں کو جیتنے کے جذبے سے مامور کرتی ہیں اور کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے نوجوان نسل کو کئی قسم کی معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے.

کھیلوں کی بدولت انسان میں سپورٹس مین کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل ہر انسان کی زندگی کے لئے ضروری ہے جو ہمیں جسمانی طور پر فٹ اور مضبوط رکھتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈویژنل سطح پر ہونے والے مقابلوں کے جیتنے والے 204 کھلاڑیوں کو صوبائی سطح کے مقابلوں میں شرکت کے لئے روانہ کیا گیا۔

انہوں نے کھلاڑیوں کے دستوں کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی نے کہا کہ صحت مند دماغ کے لئے صحت مند جسم بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی قوم کا چہرہ ہوتے ہیں جو مثبت جذبوں کو ابھارتے ہیں۔ پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر ممتاز احمد وٹو نے کہا کہ تمام کھلاڑی جیت کے لئے میدان میں اتریں۔

انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ کالج ساہیوال پہلے آٹھ مقابلہ جات میں ڈویژن لیول پر پہلی پوزیشنز حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے کھیلوں کے انعقاد پر سیکرٹری تعلیم جاوید اختر محمود کا شکریہ بھی ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.