چیچہ وطنی : مبینہ طور پر پاگل بہن نے سوئے ہوئے سگے بھائی کو کسی کے وار سے قتل کر دیا
پولیس تھانہ اوکانوالہ بنگلہ نے موقع پر پہنچ کر ہر پہلو سے تفتیش شروع کردی ہے ۔

چیچہ وطنی (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) تھانہ اوکانوالہ بنگلہ چیچہ وطنی کے علاقے چک نمبر 88 بارہ ایل (بڑی 88) میں مبینہ طور پر پاگل بہن نے رات کے وقت سوئے ہوئے سگے بھائی چوہدری محمد رفیق کو کسی کے وار سے قتل کر دیا۔
پولیس تھانہ اوکانوالہ بنگلہ نے موقع پر پہنچ کر ہر پہلو سے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دو روز قبل بھی بہن کی اپنے بھائی سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی. مقتول کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جس میں اہلیان چک 88 بارہ ایل سمیت گردونواح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. واقعے کے بعد متاثرہ گھر کے ہمسائیوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے.
یہ بھی پڑھیے: تاریخ چک 88 بارہ ایل، چیچہ وطنی