پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شہزاد سعید چیمہ کی پریس کانفرنس

ہم حلقہ بندی کی تقسیم پر اپیل میں نہیں جائیں گے بلکہ الیکشن میں جائیں گے۔

چیچہ وطنی (ساہیوال اپڈیٹس – سہیل حبیب مغل) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شہزاد سعید چیمہ نے چیچہ وطنی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔

چوہدری شہزاد سعید چیمہ کا کہنا تھا کہ نٸ حلقہ بندیوں کے تحت میرے حلقے کا 40 فیصد حصہ کاٹ کر حلقہ کی تقسیم کسی کی خواہش پر کی گئی ہے۔

ہم حلقہ بندی کی تقسیم پر اپیل میں نہیں جائیں گے بلکہ الیکشن میں جائیں گے۔ اگر حلقوں کی تقسیم 5 سال پہلے کر دی جاتی تو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ لیکن لوکل سطح پر کاپی پنسل پکڑ کر کسی نے ایک پارٹی کی خواہش کو پورا کیا ہے۔

نئی حلقہ بندی میں علاقوں کی ایسی تقسیم کی گئی ہے جس سے میرا اور شاہد منیر ازہر کا ووٹ بنک متاثر ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت، جبر اور ناانصافی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.