ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال جمشید مبارک بھٹی کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ
انہوں نے نوعمر وارڈ، جیل ہسپتال، خواتین وارڈ، دیگر اسیران بارکس اور منشیات بارکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال جمشید مبارک بھٹی نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا جہاں سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل چوہدری اصغر علی نے انکا استقبال کیا۔ مجسٹریٹ فرسٹ کلاس راؤ زبیر صابر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے نوعمر وارڈ، جیل ہسپتال، خواتین وارڈ، دیگر اسیران بارکس اور منشیات بارکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ انہوں نے کچن اسیران کا بھی دورہ کیا اور کھانے کے معیار کو چیک کیا۔
اس موقع پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال جمشید مبارک بھٹی نے معمولی جرائم میں ملوث 19 اسیران کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا اور دیگر اسیران کے عدالتوں سے متعلقہ سوالات کے جوابات دیے۔