آشوب چشم: پنجاب کے اسکول کل سے پیر تک بند رہیں گے

محکمۂ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے جمعرات اور ہفتے کو اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

لاہور (ساہیوال اپڈیٹس – ٹیچرز نیوز) آشوبِ چشم کی وباء کی وجہ سے پاکستان کے صوبہ پنجاب بھر کے اسکول کل بروز جمعرات سے پیر تک بند رہیں گے۔

محکمۂ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے جمعرات اور ہفتے کو اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 29 ستمبر کو عیدِ میلاد النبیﷺ کی وجہ سے صوبے میں ویسے ہی عام تعطیل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے آشوب چشم میں مبتلا بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سوموار سے اساتذہ سکول کے گیٹ کے باہر کھڑے ہوں گے اور آشوب چشم میں مبتلا بچوں کو واپس بھیج دیں گے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کچھ سکولوں کا وزٹ کیا اور وہاں متاثرہ بچوں کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے آشوبِ چشم کی وجہ سے جمعرات اور ہفتے کو نجی و سرکاری اسکولوں کو چھٹی دینے کی ہدایت کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.