محکمہ تعلیم پنجاب نے 469 افسران کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ضلع ساہیوال سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18 سے ریگولر گریڈ 19 میں ترقی پانے والوں میں تنویر احمد غزالی شامل ہیں.

محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے 469 افسران کو گریڈ 18 سے ریگولر گریڈ 19 میں ترقی دینے کا نوٹیفیکیشن No.So.iv( S&GAD)2-21/2023 جاری کر دیا ھے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ساہیوال سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18 سے ریگولر گریڈ 19 میں ترقی پانے والوں میں تنویر احمد غزالی ( ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہیڈ کوارٹر سیکینڈری ساہیوال ) ، حاجی احسان فرید ( ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکینڈری ساہیوال ) ، راو اشرف علی ( سینئر ہیڈ ماسٹر ننگل انبیاء 01) ، منظور احمد ( سینئر ہیڈ ماسٹر 16/11-ایل چیچا وطنی ) ، ڈاکٹر جعفر علی ( کنٹرولر بورڑ فیصل آباد ) ، ڈاکٹر میڈم راشدہ جبیں ( ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری چیچہ وطنی ) ، میڈم فرزانہ طلعت ( ایڈیشنل چارج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری خواتین ساہیوال ) ، میڈم ثمینہ اقبال ( سینئر ہیڈ مسٹریس 5/11-ایل چیچہ وطنی ) اور کامران جابر ( سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ ) کے نام شامل ہیں.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.