پنجاب بھر کی طرح چیچہ وطنی میں بھی آج بروز ہفتہ تمام سکولوں کی تالہ بندی

تمام جائز مطالبات کی منظوری تک کسی صورت کوئی تعلیمی ادارہ ، کوئی دفتر نہیں کھلے گا۔

چیچہ وطنی (ساہیوال اپڈیٹس- ٹیچرز نیوز) پنجاب بھر کی طرح چیچہ وطنی میں بھی آج بروز ہفتہ تمام سکولوں کی تالہ بندی گئی اور اساتذہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا۔

سرکاری سکولز میں طلباء و طالبات کو چھٹی کروادی گئی۔ سرکاری سکولزکے اساتذہ نے بازوؤں پر سیاہ پٹییاں باندھ کر احتجاج کیا۔ اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ حکومت اساتذہ کا معاشی قتل عام بند کیا جائے۔ تمام اگیگا قائدین کا یہ مشترکہ فیصلہ ہے کہ اپنے مرکزی لیڈران کی رہائی تک اور اپنے تمام تر مطالبات جس میں:

گورنمنٹ سکولز کی پرائیویٹائزیشن روکنا
لیو انکیشمنٹ کے نوٹیفکیشن کی معطلی
تمام ایف ائی آرز کا اخراج

اور تمام جائز مطالبات کی منظوری تک کسی صورت کوئی تعلیمی ادارہ ، کوئی دفتر نہیں کھلے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.