ساہیوال موسم : سموگ پر قابو پانے کے لئے ڈرائیوفری ڈے منانے کا فیصلہ
”ڈرائیوفری ڈے” منانے کا مقصد سموگ کے خاتمے کی اہمیت اجاگر کرنا ہے.

ساہیوال موسم : سموگ پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے مورخہ 17 نومبر بروز جمعتہ المبارک کو ڈرائی ڈے/ڈرائیوفری ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی خصوصی ہدایت پر ساہیوال ڈویژن میں کل بروز جمعہ سرکاری افسران گاڑیاں استعمال نہیں کریں گے۔
”ڈرائیوفری ڈے” منانے کا مقصد سموگ کے خاتمے کی اہمیت اجاگر کرنا اور سرکاری افسران کی طرف سے عملی اقدام کا مظاہرہ کرنا ہے تاکہ عوام میں بھی آگہی پیدا ہو۔
کمشنر شعیب اقبال سید نے ڈویژن میں تعینات تمام افسران پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی سموگ کے خاتمے میں عملی حصہ لیتے ہوئے کل بروز جمعہ اپنے اپنے دفاتر میں سائیکل پر یا پیدل پہنچیں اور عملے کو بھی ترغیب دیں۔