ساہیوال پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین کا ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے احتجاج
قتل کے بعد اب تک ساہیوال پولیس ڈیڈ باڈی دینے سے انکاری ہے

ساہیوال ( ساہیوال اپڈیٹس – 4 ستمبر 2023 ) ساہیوال پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کے سامنے مقتول کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے دو طرفہ ٹریفک کو بلاک کر دیا۔
ٹریفک بلاک ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. لواحقین کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چک خان کمال 66 فور آر کا رہائشی 12 سالہ یتیم بچہ طاہر فرید اپنے احاطے میں سونے جا رہا تھا کہ تھانہ نور شاہ پولیس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کو قتل کر دیا۔
جبکہ قتل کے بعد اب تک ساہیوال پولیس ڈیڈ باڈی دینے سے انکاری ہے اور ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ مقتول کو ڈکیت تسلیم کریں۔