ساہیوال میڈیکل کالج میں جشن آزادی کی خصوصی تقریب
تقریب میں یوم آزادی کے حوالے سے معلوماتی وڈیو اور ملی یگانگت کے عنوان پر ڈرامہ پیش کیا گیا۔

ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال میں یوم آزادی کا قومی تہوار جوش و جذبے سے منایا گیا، اس حوالے سے ساہیوال میڈیکل کالج میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.
تقریب میں مہمان خصوصی سابق پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی تھے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان ، پروفیسر احسان الحق، پروفیسر محمد امین، پروفیسر احمد ذیشان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رئیس عباسں، ڈاکٹر راؤ ریاض اور ڈاکٹر محمد اسد نے خصوصی شرکت کی.
اس کے علاوہ تقریب میں ڈاکٹر صفیہ اظہار، اختر محبوب، ڈاکٹر خلیل، ڈاکثر نثار احمد سعیدی، ڈاکٹر شاہد علی، ڈاکٹر محمد آصف اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد وسیم، ڈاکٹر نعمان، ڈاکٹر محمد رضوان، ڈاکٹر حافظ امجد، ڈاکٹر سلیم ہاشمی، ڈاکٹر محمد سلیم، ڈاکٹر حسان یوسف، ڈاکٹر محمد شاہد، ڈاکٹر فریحہ، ڈاکٹر مریم رفیق، ڈاکٹر ہما، ڈاکٹر رضوان اسحاق اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر مشتاق سپرا سمیت ڈیپارٹمنٹ ہیڈز اور فیکلٹی ممبران طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریری مقابلے ،ملی نغمے ،یوم آزادی کے حوالے سے معلوماتی وڈیو اور ملی یگانگت کے عنوان ڈرامہ پیش کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال اور پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر عمران حسن نے اپنے خطابات میں یوم آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انھوں نے اس موقعہ پر تقریب کے انعقاد پر بزم آگہی لٹریری سوسائٹی، گونج ڈبیٹنگ سوسائٹی ، لینسیشن سوسائٹی ، نوٹنکی ڈرامیٹک سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہا اور حب الوطنی سے بھرپور تقریب منعقد کرنے پر مبارک باد دی۔