ساہیوال نرسنگ کالج اور پبلک ہیلتھ سکول کی اپ گریڈیشن کے لیے 11 کروڑ مختص

منصوبے کے تحت ایک کروڑ 94 لاکھ 90 ہزار روپے سے سکول آف پیرامیڈکس کی تعمیرنو بھی کی جائے گی۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز) پنجاب حکومت نے نرسنگ سے متعلقہ تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے صوبے بھر کے نرسنگ کالجز اور پبلک ہیلتھ نرسنگ سکولز کی اپ گریڈیشن کے ایک میگا پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔

پراجیکٹ کے تحت 11 کروڑ روپے کی لاگت سے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں قائم نرسنگ کالج اور پبلک ہیلتھ سکول کی اپ گریڈیشن کی جائے گی جس کے لئے محکمہ بلڈنگ نے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 کروڑ 69 لاکھ 20 ہزار روپے سے نرسنگ کالج میں مزید تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور 2 کروڑ 94 لاکھ 30 ہزار روپے سے نرسنگ ہاسٹل کو بہتر کیا جائے گا۔ اسی طرح ایک کروڑ 63 لاکھ 80 ہزار روپے سے پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول میں اضافی تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ایک کروڑ 72 لاکھ 80 ہزار روپے سے ہاسٹل کی عمارت کی تزئین و آرائش ہو گی۔ منصوبے کے تحت ایک کروڑ 94 لاکھ 90 ہزار روپے سے سکول آف پیرامیڈکس کی تعمیرنو بھی کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.