ساہیوال کلب کے زیر اہتمام سالانہ لان ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

فائنل میچ کے اختتام پر جیتنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

ساہیوال کلب کے زیر اہتمام سالانہ لان ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ہے جس میں ڈویژن بھر سے 40 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ ذیشان شیخ اور ہاشم شیخ بمقابلہ آصف رؤف اور حمزہ نعیم منعقد ہوا جو شیخ برادران کی ٹیم نے 6-4 اور 6-3 سے جیت لیا۔

سینئر کیٹیگری میں فائنل آصف رؤف اور فیاض نذیر بمقابلہ مزمل اور وجاہت کی ٹیموں کے درمیان ہوا جو اولا لذکر ٹیم نے جیت لیا۔ فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن /صدر ساہیوال کلب شعیب اقبال سید تھے.

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈپٹی کمشنر اکرام الحق، کلب سیکرٹری میاں انجم حبیب، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فائنل میچ کے اختتام پر جیتنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے ساہیوال کلب میں ملک کے بہترین ٹینس لان تیار کرنے پر کلب کے سیکرٹری میاں انجم حبیب اور گراؤنڈ سٹاف کی محنت کو سراہا اور کہا کہ ساہیوال کلب ممبران کو مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے جس سے استفادہ حاصل کیا جانا چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.