ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان 20 اکتوبر سے شروع ہو گا

سنگل فیس کے ساتھ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 25 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ارشد فاروق بٹ) ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان (پارٹ فرسٹ / پارٹ سیکنڈ / پریکٹیکل / کمبائنڈ) 2023 کا آغاز 20 اکتوبر2023 بروز جمعہ سے ہوگا۔

مذکورہ امتحان کے لئے داخلہ فارم جمع امتحانی فیس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بات سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان میں شمولیت کے لئے سنگل فیس کے ساتھ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 25 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈبل فیس کے ساتھ 26 ستمبر سے 29 ستمبر تک جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی تاریخ 30 ستمبر سے 3ا کتوبر مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول کے علاوہ کوئی داخلہ فارم قابل قبول نہ ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.