ساہیوال بورڈ نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا
نتائج 800292 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے معلوم کئے جا سکتے ہیں۔

بورڈ آف سیکنڈری و انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ساہیوال نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال/ چئیرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے کیا۔ امتحانات میں کل 6209 طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔
امتحان میں 3354 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے۔ اس طرح امتحان میں کامیابی کا تناسب 54 فی صد رہا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر شفیق احمد ڈوگر اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت بھی موجود تھے۔ نتائج 800292 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے معلوم کئے جا سکتے ہیں۔ طلبہ و طالبات سے بھی رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔
میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2024 کا آغاز یکم مارچ 2024 سے ہوگا
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے زیر اہتمام میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2024 کا آغاز یکم مارچ 2024 سے ہوگا۔ مذکورہ امتحان کے لئے داخلہ فارم بمع امتحانی فیس شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بات سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12 دسمبر 2023 تک وصول کئے جائیں گے جبکہ 13 دسمبر سے 26 دسمبر 2023 تک ڈبل فیس اور 27 دسمبر سے 3 جنوری 2024 تک ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کئے جائیں گے۔