ساہیوال میں روڈ سیفٹی، سموگ اور فضائی آلودگی سے متعلق آگاہی سیمینار
سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی بروقت مرمت کروائیں۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – 16 اگست 2023) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ اور ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزادکی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید احمد لودھی کی زیر نگرانی میں روڈ سیفٹی، سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انقعاد کیا گیا۔
اس سلسلے میں انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر رائے خضر حیات انجم ہمراہ انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ عبدالرحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مقامی سوئی گیس کے دفتر میں منعقدہ روڈ سیفٹی سیمینار میں شرکت کی اور شرکاء کو خصوصی مہم کے حوالے سے لیکچر دیا۔
سٹاف اور ڈرائیوران کو بتایا کہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں نہ صرف ماحول کو آلودہ کرتاہے بلکہ انسانی صحت پر بھی مضر اثرات کا سبب بنتا ہے۔
سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی بروقت مرمت کروائیں۔ اس مہم کے دوران دھواں دینے والی اور روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی کمرشل گاڑیوں کی روک تھام، ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کے لیے شہریوں کو آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ خلاف ورزی کرنیوالے ڈرائیوران کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والے ڈرائیوران کو چالان دینے کی بجائے ڈرائیونگ لائسنس بنانے پر آمادہ کیا جا رہا ہے۔
شرکاء نے ٹریفک پولیس ساہیوال سے وعدہ کیا کہ وہ اس خصوصی روڈ سیفٹی مہم میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں گے۔ اختتام پر ریجنل آفس سوئی گیس ساہیوال کے آفسران ریجنل مینجر ساہیوال رومان عمر، راو محمد اقبال انجم ایگزیکٹو ایڈمن آفیسر، رانا مدثر قادر انجینئر نے روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی پروگرام انعقاد کرنے پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔