پٹرول سستا ہونے کے بعد ساہیوال میں نئے کرایہ نامے آویزاں
تمام بس و ویگن اڈوں پر کرایہ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کر دیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو اوورچارجنگ سے بچایا جا سکے۔

ساہیوال (ساہیوال اپڈیٹس – ٹریفک پولیس) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ساہیوال سے بین الاضلاعی چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام بس و ویگن اڈوں پر کرایہ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کر دیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو اوورچارجنگ سے بچایا جا سکے۔
کرایوں کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین نے بتایا کہ خان ٹریولز کاکرایہ ساہیوال سے اوکاڑہ کا 160سے140روپے، میاں فلائنگ کوچ کا ساہیوال سے پاکپتن کا 180سے160، سمندری کا 250 سے 230، فتوموڑ کا 120 سے 100، چیچہ وطنی کا 170 سے160، کمالیہ کا 270 سے 250، رجانہ کا 350 سے 330، ٹوبہ کا 450 سے 430 جبکہ جھنگ کا 600 سے 580 روپے کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح چوہان فلائنگ کوچ کا ساہیوال سے لاہور اور ملتان کا 600 سے550، بورے والا کا 350 سے 300 بھکر کا 1550 سے 1400 اور لیہ کا 1350 سے 1200روپے کر دیا گیا ہے۔