ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ساہیوال کی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی

گزشتہ ایک ہفتے میں دھواں چھوڑنے اور اوور لوڈنگ کرنے والی 45 گاڑیوں کو بند کر کے مالکان پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ساہیوال : ڈپٹی کمشنراکرام الحق کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین کی دھواں چھوڑنے اور سموگ کا باعث بننے والی، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر لائسنس اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے میں دھواں چھوڑنے اور اوور لوڈنگ کرنے والی 45 گاڑیوں کو بند کر کے مالکان پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح 75 گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے۔

سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین نے بتایا کہ یہ کاروائیاں رات کے اوقات میں شہر میں داخل ہونے والی ہیوی گاڑیوں کے خلاف بھی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر لائسنس گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.