اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کی زیر صدارت راوی سپورٹس کلب کا فل ہاؤس اجلاس

اجلاس میں راوی سپورٹس کلب کے نئے عہدیداروں کا چناؤ کیا گیا۔

چیچہ وطنی ( ساہیوال اپڈیٹس – 29 اگست 2023 – ارشد فاروق بٹ ) راوی سپورٹس کلب چیچہ وطنی کا فل ہاؤس اجلاس اسسٹنٹ کمشنر مہتاب بلوچ کی زیرِ صدارت سپورٹس کلب کے گرین لان میں منعقد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اکرام الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں راوی سپورٹس کلب کے نئے عہدیداروں کا چناؤ کیا گیا۔ جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

سرپرست و چیئرمین اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی
نائب صدر حافظ ساجد محمود
جنرل سیکرٹری سلمان اختر علوی ایڈووکیٹ
سپورٹس سیکرٹری خادم حسین وڑائچ
جوائنٹ سیکرٹری احمد رضا اولکھ
فنانس سیکرٹری ہمایوں آفتاب میلو ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن

ممبران مجلس عاملہ راوی سپورٹس کلب چیچہ وطنی کی تفصیل درج ذیل ہے۔

چوہدری وحید اصغر ڈوگر ایڈووکیٹ
رانا مسعود عارف خان
شیخ عبد الغنی
رانا محمد اجمل خاں
حافظ عابد مسعود ڈوگر

ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے کلب کے نئے ممبران کو مبارکباد دی اور کلب کے لئے فنڈز کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ پیام غنی، ڈی ایس پی مہر وسیم سیال، شہزاد سعید چیمہ سابق ایم پی اے، عمر سلطان تحصیلدار، واصف اقبال گجر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران آصف سعید چوہدری، صدر پریس کلب صدیق سرفراز چشتی سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شاعر بدر سیماب، محمد نعیم بھٹی سمیت ممبران راوی کلب نے بھی شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی چیئرمین راوی سپورٹس کلب مہتاب خان بلوچ نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

حافظ ساجد محمود نے آخر میں دعا کروائی۔ راوی سپورٹس کلب کی طرف سے ممبران اور معزز مہمانان گرامی کے لئے پر تکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.