چیچہ وطنی : دریائے راوی کے کٹاو کے باعث سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب

متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ساہیوال ڈویژن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

چیچہ وطنی (ساہیوال اپڈیٹس – 13 اگست 2023) دریائے راوی کے کٹاو کے باعث ملحقہ چکوک 117 سیون ڈی آر موضع دادوآنہ سمیت کئی دیہات کی سیکڑوں ایکٹر اراضی زیر آب آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے راوی سے ملحقہ چکو ک کے کاشتکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورت حال پر انتظامیہ کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ہماری فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔

کمالیہ ٹی بند کی وجہ سے 15 روز قبل راوی کا کٹاﺅ ہمارے دیہاتوں کی طرف شروع ہو گیا جو بدستور جاری ہے۔ انتظامیہ کو اطلاع کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نے مذکورہ علاقوں کا دورہ کیا اور فوٹو سیشن کرواکر سیلابی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے بغیر سد باب کئے واپس چلے گئے۔

متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ساہیوال ڈویژن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.