ساہیوال ڈویژن میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

طویل سفر موٹر سائیکل پر کرنے سے گریز کریں.

ساہیوال ڈویژن سے منسلک شہروں چیچہ وطنی، پاکپتن، عارف والا، رینالہ خورد، دپالپور اور اوکاڑہ میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار کر دیا ہے.

محمکہ موسمیات کے مطابق ساہیوال اور اس سے منسلک شہروں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش مزید چوبیس گھنٹے جاری رہ سکتی ہے. اس لیے مسافر سفر سے قبل موسم کی صورتحال کو مدنطر رکھیں اور طویل سفر موٹر سائیکل پر کرنے سے گریز کریں.

ٹریفک پولیس ساہیوال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بارش کے دوران سڑکوں پر پھسلن سے حادثے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں. اس لیے ڈرائیور حضرات کو چاہیے کہ حد رفتار پر سختی سے عمل کریں اور موٹر سائیکل سواروں کا خیال رکھیں

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ساہیوال کا موسم شدید حبس زدہ رہا. بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے. جس پر شہری خوشی کا اظہار کر رہے ہیں.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.