چیچہ وطنی: اینٹی کرپشن ساہیوال کی ٹیم کا رائے ہاؤس پر چھاپہ

چھاپے کے دوران دونوں لیڈران گھر پر موجود نہ تھے۔

چیچہ وطنی ( ساہیوال اپڈیٹس – 22 اگست 2023 – ارشد فاروق بٹ ) چیچہ وطنی میں پی ٹی آئی کے لیڈران سابق ایم این اے رائے حسن نواز خاں اور رائے مرتضی اقبال کی رہائش گاہ پر اینٹی کرپشن ساہیوال کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے.

چھاپے کے دوران دونوں لیڈران گھر پر موجود نہ تھے۔ دونوں کے خلاف اینٹی کرپشن ساہیوال میں مقدمہ درج ہے.

اینٹی کرپشن ٹیم کا کہنا ہے کہ سابق ایم این ایز رائے حسن نواز خاں اور رائے مرتضی اقبال نے سرکاری افسران کی ملی بھگت سے سرکاری فیس ادا کئے بغیر چیچہ وطنی میں غیر قانونی کمرشل مارکیٹ بنائی اور سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا.

مزید تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت اینٹی کرپشن ساہیوال کی جانب سے الزام علیہان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.